گیارہ ماہ میں 500 ارب روپے کے قرضے

Posted on June 2, 2009

کراچی ۔۔۔۔ رواں مالی سال يکم جولائي سے23مئي تک حکومتي قرضوں کا حجم 500ارب روپے سے تجاوز کرگيا ۔ اسٹيٹ بينک کے جاري کردہ اعداد و شمار کے مطابق يکم جولائي سے23مئي تک حکومت نے مجموعي طور پر521 ارب49کروڑ روپےکا قرضہ لیا جب کہ گزشتہ مالي سال کے اسي عرصے کے دوران410ارب94کروڑ روپے کے قرضے حاصل کيے گئے تھے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بجٹ خسارہ پورا کرنے کے ليےحکومت نے اسٹیٹ بینک سے 198ارب53کروڑ روپے اور ديگر کمرشل بينکوں سے146ارب 75کروڑروپے کے قرضے حاصل کيے۔ دوسري جانب اسٹيٹ بينک کي سخت مالياتي پاليسي کے باعث رواں مالي سال زر کے پھیلاؤ ميں کمي ريکارڈ کي گئي ہے  رواںمالي سال يکم جولائي سے 23 مئي تک زر کی گردش5.46 فيصد رہي جبکہ گزشتہ مالي سال اسي عرصے کے دوران زر کی گردش 9.07فيصد ريکارڈ کي گئي تھي۔

Tags:

Leave a Reply