گندم کے کاشتکاروں کو 99 ارب روپے کی ادائیگی
Posted on May 22, 2009
لاہور۔۔۔۔محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کے فروخت کنندگان کو 99 ارب روپے سے زائد کي ادائيگي کردي ہے۔ گندم کے کاشتکاروں کو نصف درجن سے زائد بينکوں کے کنسورشيم کے ذريعے ادائيگياں کي جا رہي ہيں۔ جن بينکوں کے ذريعے ادائيگياں کي گئي ہيں، ان ميں نيشنل بينک آف پاکستان کے ذريعے 18 ارب 55 کروڑ 50 لاکھہ، يونائيٹڈ بينک ذريعے 16 ارب 43 کروڑ 60 لاکھہ روپے، مسلم کمرشل بينک سے 13 ارب 16 کروڑ 40 لاکھہ ، حبيب بينک کي وساطت سے 22 ارب 23 کروڑ 50 لاکھہ، الائيڈ بينک سے 15 ارب 45 کروڑ 90 لاکھہ اور بينک آف پنجاب سے 13 ارب 25 کروڑ 70 لاکھہ روپے کي ادائيگي شامل ہيں۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے ادائيگيوں کا سلسلہ جاري ہے۔


