گندم پر عائد بین الصوبائی پابندی کے خاتمہ کا عندیہ
Posted on May 14, 2009
کراچی ۔۔۔ سندھہ اگلے ہفتے تک گندم پرعائد بین الصوبائی پابندی ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے سيکريٹري خوراک سندھہ نويد کامران بلوچ کے مطابق محکمہ خوراک نے ساڑھے گيارہ لاکھہ ميٹرک ٹن گندم کي خريداري کرلي ہے جبکہ گندم خريداري کے حوالے سے مقرر کردہ بارہ لاکھہ ميٹرک ٹن گندم کا ہدف ممکنہ طور پر پير تک حاصل کرليا جائے گا جس کے بعد پنجاب کي گندم کے سندھ ميں داخلے پر عائد پابندي اُٹھالي جائے گي۔ حکومت کي جانب سے گندم کي بڑے پيمانے پر خريداري اور پنجاب کي گندم کے سندھ ميں داخلے پر پابندي کے باعث اُوپن مارکيٹ ميں سو کلو گرام گندم کي بوري کے دام 23 سو پچھتر روپے سے بڑھتے بڑھتے 25 سو پچاس روپے تک پہنچ چکے ہيں۔
Tags: gandum ki khareedari, mahakma-e-khurak, Ministry for food, naved kamran baloch, secratory khorak sindh, Wheat, گندم، بین الصوبائی پابندی، سيکريٹري خوراک سندھہ، نويد کامران بلوچ، محکمہ خوراک، گندم کي خريداري،
