کمرشل بینک جہازرانی کے شعبے کو قرضے نہیں دیتے ۔ سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ

Posted on May 16, 2009

کراچی۔۔۔ سيکريٹري پورٹ اينڈ شپنگ سليم خان نے کہا ہے کہ کمرشل بینک جہاز رانی کے شعبے کو قرضے فراہم نہیں کرتے اسٹیٹ بینک کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ۔ فیڈریشن ہاؤس کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پي اين ايس سي کو بھي جہاز خريدنے کے لئے بينک سے قرضہ نہيں ملا۔ پی این ایس سی کے پاس جہازختم ہوگئے ہیں   2010 کے بعد قومي جہازراں کمپني کے پاس صرف ايک جہاز رہ جائے گا۔ پاکستاني بينکوں کو چاہيئے کہ وہ جہازرانی کے شعبے کو بھی قرضے فراہم کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسوقت دنيا ميں معاشي بحران کے باعث بحري جہاز سستے داموں مل رہے ہيں پاکستاني تاجر موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے جہازرانی کے شعبے میں آگے آئیں ۔اُنہوں نے کہا کہ تاجروں کے شپنگ لائينز ، فريٹ فارورڈرز ،کنٹينر ٹرمينلز اور بندرگاہوں سے متعلق ايشوز کے حل کے لئے ورکنگ پيپر تيار کرليا گيا وفاقی سیکرٹری جہازرانی اور بندرگاہیں سلیم خان نے کہا کہ پاکستاني بندرگاہوں کے چارجز علاقے کی دیگر بندرگاہوں کے مقابلے میں کم ہیں ۔ اس کے باوجود چارجز میں کمی سے متعلق ایف پی سی سی آئی کی تجاویز پر غور کیا جائے گا ۔

Tags: , , , , , ,

Leave a Reply