کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیرکو 7 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا

Posted on May 11, 2009

کراچی ۔۔۔ کراچي اسٹاک مارکيٹ ميں کاروبار کے اختتام تک اتار چڑھاؤ کے بعد کے ايس اي 100انڈيکس7ہزار100پوائنٹس کي حد برقرار رکھنے ميں کامياب رہا۔ کراچي اسٹاک مارکيٹ ميں کاروبار کا آغاز مثبت ہوااور ٹريڈنگ کے دوران انتہائي رينج باؤنڈ ايکٹيوٹي ديکھي گئي۔ کاروبار کے اختتام پر 100انڈيکس7پوائنٹس کمي کے بعد7ہزار122پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمايہ کاروں کي جانب سے  انتہائي محتاط رويے کے باعث کاروباري حجم دس کروڑ شئيرز سے بھي کم رہا ۔ مجموعي کاروباري حجم7کروڑ شئيرز رہا جو گزشتہ روز کے مقابلے ميں تين کروڑ شئيرز کم ہے۔ حجم کے اعتبار سے سب سے زيادہ سودے لکي سیمنٹ کمپني کے شئيرز ميں ہوئے۔ مجموعي طور پر 328کمپنيوں ميں سے179کمپنيوں کے شئيرز کي قيمت ميں کمي جبکہ 129کمپنيوں کے شئيرز کي قيمت ميں اضافہ رہا۔ کراچي کي طرح لاہور اور اسلام آباد کي اسٹاک مارکيٹوں ميں بھي کاروباري سرگرمياں ماند رہيں۔

Tags: , , ,

Leave a Reply