کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی انڈیکس میں 174 پوائنٹس کا اضافہ
Posted on May 12, 2009
کراچی۔۔۔۔ کراچي اسٹاک مارکيٹ پر بارہ مئي اور عام تعطيل کا کوئي منفي اثر نہيں پڑا۔کے ايس اي100انڈيکس 174پوائنٹس اضافے کے بعد7ہزار300پوائنٹس کي سطح پر آگيا۔ کراچي اسٹاک مارکيٹ ميں کاروبار کے آغاز سے جاري تيزي اختتام تک برقراررہي امن وامان کي بہتر صورتحال نے سرمايہ کاروں کے اعتماد کو بحال کيا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ايس اي 100انڈيکس174پوائنٹس اضافے کے بعد 7ہزار297پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباري حجم ميں بھي بہتري رہي منگل کو مجموعي حجم 12کروڑ شئيرز رہا جو گزشتہ روز کے مقابلے ميں پانچ کروڑ شئيرز زائد ہے۔ سرمايہ کار کمرشل بينکس،سيمنٹ،اور فرٹيلائيزر کے شعبے ميں سرگرم رہے۔ حجم کے اعتبار سے لکي سيمنٹ کمپني سرفہرست رہي جسکي في شئير قيمت ايک روز کي بلند ترين سطح پر بند ہوئي۔323کمپنيوں ميں سے 232کمپنيوں کي شئيرز پرائسز ميں اضافہ رہا جب کہ 76کمپنياں پريشر کا شکار رہيں۔
Tags: Karachi Stock Exchange, negative impact, اسٹاک مارکیٹ میں تیزی, کراچی اسٹاک مارکیٹ, کوئي منفي اثر
