کاروں کی فروخت میں پچاس فیصد کمی

Posted on May 12, 2009

کراچی ۔۔۔ رواں مالي سال کے پہلے دس ماہ کے دوران مقامي طور پر تيار ہونے والي کاروں کي فروخت ميں50فيصد کي کمي ہوئي۔ پاکستان آٹو موٹيو مينوفيکچرنگ ايسوسي ايشن کے جاري کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالي سال جولائي سے اپريل کے  60ہزار   583کاريں فروخت ہوئيں جبکہ گزشتہ سال اسي عرصے کے دوران ايک لاکھہ 20ہزار 859کاريں فروخت ہوئی تھيں۔ دوسري جانب اپريل ميں کاريں تيار کرنے والي چاروں بڑي کمپنيوں کي مجموعي فروخت ميں مارچ کے مقابلے ميں سات فيصد کا اضافہ ہوا۔ اپريل ميں 6ہزار511کاريں فروخت ہوئيں جبکہ مارچ ميں 6ہزار90کاريں فروخت ہوئی تھیں۔

Tags: , , , ,

Leave a Reply