پیڑولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کی ہدایت

Posted on May 14, 2009

اسلام آباد ۔۔۔۔ سپريم کورٹ نے وفاقي حکومت کو ايک ہفتے کے اندر پيٹروليم مصنوعات ، قدرتي گيس اور سي اين جي کي قيمتوں ميں مناسب کمي کرکے عوام کو ريليف دينے کي ہدایت کي ہے۔ چيف جسٹس افتخار محمد چوھدري کي سربراہي ميں سپريم کورٹ کے تين رکني بنچ نے جسٹس بھگوان داس کي سربراہي ميں جوڈيشل کميشن کي مفصل رپورٹ 15 جون کو طلب کي ہے جبکہ اٹارني جنرل کي طرف سے قيمتوں ميں کمي کے لئے يکم جولائي تک مہلت دينے کي استدعا مسترد کردي گئي ۔ عدالت کے روبرو اکرام چوہدری ايڈووکيٹ نے موقف اختيار کيا کہ عالمي منڈي ميں تيل کي قيمتوں ميں نماياں کمي کے باوجود حکومت نے يکم دسمبر2008 کے بعد سے پيٹروليم مصنوعات ميں کوئي کمي نہيں کي جس کي وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہيں ۔ اٹارني جنرل لطيف کھوسہ نے کہا کہ نئے مالي سال کے بجٹ ميں پيٹروليم مصنوعات کي قيمتوں ميں نماياں کمي کي جا رہي ہے اور اس وقت تک جوڈيشل کميشن کي مفصل رپورٹ بھي عدالت ميں آجائے گي۔ اس لئے يکم جولائي تک مہلت دي جائے۔ چيف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے اپنے ريمارکس ميں کہا کہ عوام کے بنيادي حقوق کا تحفظ جمہوري اداروں اورحکومتوں کي ذمہ داري ہے جب حکومت اپنا کام درست انداز ميں نہيں کرے گي تو عدالتوں کو کارروائي کرني پڑتي ہے۔ چيف جسٹس نے مزيد کہا کہ مشير خزانہ، سيکريٹري پيٹروليم، سيکريٹري خزانہ ملک ميں موجود ہیں وزيراعظم کو ان سے مشورے کے بعد بحيثيت چيف ايگزيکٹو فوري اقدامات کرنے چاہئے ۔ چيف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس وقت پوري قوم کي نظريں سپريم کورٹ پر لگي ہیں تاہم حکومت اور متعلقہ ادارے سنجيدگي کا مظاہرہ نہيں کررہے ،ايک ماہ کے دوران وزارت پيٹروليم، اوگرا اور وزارت خزانہ نے جوڈيشل کميشن کے سامنے اپنا وکيل بھي پيش نہيں کيا۔ چيف جسٹس آف پاکستان نے حکومت کو ہدایت کي کہ عوام کو عبوري ريليف دينے کے لئے ايک ہفتہ کے اندر قيمتوں ميں کمي کرکے رپورٹ رجسٹرار سپريم کورٹ کو پيش کرے۔

Tags: , , , , , , ,

Leave a Reply