پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جائزہ پر مبی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

Posted on May 12, 2009

اسلام آباد ۔۔۔ سپريم کورٹ پاکستان کے چيف جسٹس افتخارمحمدچوہدري نے حکومت کو ہدايت کي ہےکہ پيٹروليم مصنوعات کي قيمتوں ميں کمي کرکےعوام کو ريليف دے ورنہ سپريم کورٹ خود حکم جاري کرے گي۔ جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کی سربراہی میں قائم کمیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے جائزہ پر مبنی عبوری رپورٹ منگل سپریم کورٹ میں پیش کردی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کي قیمتوں میں بیس فیصد تک کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جانا چاہیئے ، اس کے ساتھہ قدرتی گیس ، سی این جی ، ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کے مناسب احکامات جاری کئے جائیں۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عبوری رپورٹ سے لگتا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں اربوں روپے کا گھپلا ہورہا ہے ،حکومت اور نجی کمپنیاں اربوں روپے کما رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ غریب عوام خوار ہورہے ہیں اوردھکے کھا رہے ہيں جبکہ حکومت پٹرولیم پر ٹیکس سے اربوں روپے کما رہی ہے ۔ حکومت نے جواب دینے کے لئے بدھ تک کی مہلت مانگی ، جس پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

Tags: , , , , , , , , , ,

Leave a Reply