پنجاب نے 42 لاکھہ ٹن گندم خرید لی ، خریداری کی تاریخ میں 31 مئی تک توسیع

Posted on May 11, 2009

لاہور۔۔۔  محکمہ خوراک پنجاب نے 42 لاکھہ ٹن گندم خريد لي ہے محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کي خريداري کے لئے ديئے گئے 60 لاکھہ ٹن کے ہدف ميں سے 42 لاکھہ ٹن گندم خريد لي ہے جب کہ گندم کي خريداري کي تاريخ ميں بھي31 مئي تک توسيع کردی گئی ہے  محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالي پنجاب سے گندم کي خريداري کا ہدف تقريبا مکمل کر ليا گيا ہے جبکہ دوسرے اضلاع ميں خريداري کا عمل جاري ہے۔ ذرائع کا يہ بھي کہنا ہے کہ گندم خريداري ميں غفلت برتنے پر محکمہ خوراک کے 100 افسروں و اہلکاروں کے خلاف کاروائي عمل ميں لائي گئي ہے جب کہ کاشتکاروں سے سستي گندم خريدنے پر 50 آڑھتیوں  کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں

Tags: , , ,

Leave a Reply