پاکستانی بینک ایشائی ترقیاتی بینک کی ضمانت سے کام کریں گے

Posted on May 16, 2009

اسلام آباد ۔۔۔ ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستاني بينکوں کو بيروني تجارت کے لئے 20 کروڑ ڈالرز کي ضمانت دے دي ہے۔ ایشائی ترقیاتی بينک نے اسلام آباد ميں پانچ پاکستاني بينکوں سے معاہدہ کر ليا ہے جسکے تحت بيروني ممالک ميں ايل سي کھولنے کے لئے اے ڈي بي کي ضمانت دي جا سکے گي۔ عاالمي اقتصادي بحران اور خطے کي صورتحال کي وجہ سے پاکستاني بينکس کي ساکھہ متاثر ہوئي ہے ۔ یہ فیصلہ پاکستاني بینکوں کو ايل سي کھولنے ميں درپيش مشکلات کے باعث کيا گيا ہے ۔ اے ڈي بي کے کنٹري منیجر رون اسٹروم اور پانچ بينکوں کے نمائندوں نے بھي شرکت کي۔ایشائی ترقیاتی بينک پاکستان کے ديگر بينکوں کے ليے بھي يہ سہولت فراہم کرنے کے ليے بات چيت کر رہا ہے۔

Tags: , , , , ,

Leave a Reply