پانچ سو کا نیا نوٹ جاری ہوگا ، جائیدادوں پر ٹیکس لگے گا کابینہ کا فیصلہ
Posted on May 21, 2009
اسلام آباد۔۔۔ وفاقی کابینہ نے سوات آپریشن جاری رکھنے کی منظوری دیدی ہے ۔ وفاقي وزيراطلاعات ونشريات قمرزمان کائرہ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہنگائي ميں اضافے کي شرح انيس فيصد سے زائد ہے جسے کم کياجائے گا۔ حکومت سوات کے متاثرين کے لئے 8 ارب روپے فراہم کرے گي ۔ جبکہ متاثرين کي امدادکے لئے ترقياتي اور غيرترقياتي اخراجات ميں بھي کٹوتي کي جائے گيا۔ انہوں نےکہاکہ کيمپوں کےاندر اورباہر موجود ہر رجسٹرڈ خاندان کوپچيس ہزارروپے کي فوري امداد فراہم کي جائے گي۔ اس وقت تک انيس لاکھہ لوگ نقل مکاني کرچکے ہيں۔انہوں نے بتايا کہ حکومتي اقدامات سے مالياتي خسارہ رواں سال ميں چار اعشاريہ تين فيصد تک آجائے گا۔ جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ کاخسارا جي ڈي پي کاتين فيصد ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائرسات ارب ڈالر ہيں جسے جون تک بارہ ارب ڈالر تک پہنچانے کاہدف پوراکرلياجائے گا۔ا نہوں نے کہاکہ ٹيکسوں کي تعداد کم کرينگے۔ پراپرٹي اور اسٹاک مارکيٹ پرآئندہ سال سے ٹيکس عائد کيا جائے گا۔ وفاقي وزير کا کہنا تھا کہ ہماراہدف ريونيوميں نواعشاريہ چھہ فيصد اضافہ کرناہے جب تک محصولات کا نظام درست نہں ہوگا حالات بہتر نہيں ہونگے ۔ انہوں نےکہاکہ شرح نمو اس وقت دواعشاريہ پانچ فيصد ہے جولمحہ فکريہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ ساڑھے بارہ سو ارب روپے ٹيکس وصولي کاہدف حاصل کرنےميں کامياب ہوجائيں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقي کابينہ نے سوات ميں امن کے قيام تک آپريشن جاري رکھنےکي منظوري ديدي ہے۔ اجلاس ميں متاثرين آپريشن کي جلد ازجلد بحالي اور واپسي کا منصوبہ تيارکرنے کےعلاوہ اوچھہ پاور پلانٹ کي پيداواري صلاحيت بڑھانے ، پانچ سو روپے کے نوٹ کے نئے ڈيزائن کي منظوري کے ساتھہ ملازمتوں ميں اقليتوں کا کوٹہ بڑھا کر 5فيصد کرنے کے فيصلے کي توثيق کي ہے


