ٹیکس دہندگان کو ہراساں نہ کیا جائے ۔ شوکت ترین

Posted on June 1, 2009

کراچی ۔۔۔ مشيرخزانہ شوکت ترين نے ايف بي آر کي جانب سے نوٹسز کي اجراء کوغلط اقدام قرار ديتے ہوئے ہدايت کي ہےکہ ٹیکس دہندگان کو ہراساں نہ کیا جائے۔ آئي بي اے کيمپس کراچي ميں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشير خزانہ نے کہا کہ نيشنل کموڈيٹي ايکسچينج، کراچي اسٹاک ايکسچينج اور اسٹيٹ بينک کو نوٹسز جاري کرنا نا قابل قبول اقدام ہے۔ ان کا کہناتھا  کہ اس سال بجٹ ميں ميں ٹيکس دہندگان  پر اضافي بوجھ نہيں ڈالا جائے گا۔ ريونيو کے اہداف حاصل کرنے کے ليے زارعت،رئيل اسٹيٹ،سروسز اور اسٹاک ايکسچينجز کو مرحلہ وار ٹيکس نٹ ميں لايا جائے گا۔ معاشي سست روي کے باوجود رواں مالي سال ميں ايک ہزار180ارب روپے ٹيکسوں کي مد ميں وصول ہوجائيں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ريلوے،پي آئي اے اور اسٹيل مل سميت کئي اداروں کے خسارے پورا کرنے کے ليے دوسوارب روپے سے زائد خرچ کررہي ہے ان رقوم کو بچا کر تعليم و صحت اور توانائي کے شعبے ميں خرچ کريں گے۔

Tags:

Leave a Reply