نئی ٹیکسٹائل پالیسی کی تشکیل کے کمیٹی قائم
Posted on June 2, 2009
اسلام آباد ۔۔۔۔ وزيراعظم سيد يوسف رضاگيلاني نے نئي ٹيکسٹائل پاليسي کا جائزہ لينے کے ليے کابينہ کي ٹيکسٹائل کميٹي کي تشکيل کي منظوري دےدي۔ وزيراعظم ہاؤس ميں ايک اعلٰي سطح کے اجلاس کي صدارت کرتے ہوئے۔ وزيراعظم نے کہا کہ ٹيکسٹائل کي صنعت ملکي معيشت ميں ريڑھ کي ہڈی کي حیثيت رکھتي ہے ۔ تاہم ملک ميں کاٹن کي کاشت اور خريداري بڑھانے کے ساتھہ ساتھہ ٹيکسٹائل مصنوعات کي کوالٹي بڑھانے کي ضرورت ہے۔ ٹيکسٹائل کي صنعت کو بہتربنانے کےليے حکومت تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ اجلاس ميں ٹيکسٹائل پرکابينہ کميٹي کي تشکيل کے علاوہ اس صنعت ميں خواتين کا کردار بڑھانے پر بھي زورديا گيا۔ اجلاس ميں وفاقي وزراء احمد مختار، نذر محمد گوندل،وقاراحمد خان، نويدقمر اور رانا فاروق سعيد کےعلاوہ مشير خزانہ شوکت ترين اور ڈپٹي چيرمين پلاننگ کميشن سردار آصف احمد علي اور متعلقہ سيکرٹريز نے بھي شرکت کي۔

