مہنگائی میں گیارہ اعشاریہ دو فیصد اضافہ

Posted on May 10, 2009

اسلام آباد ۔۔۔ ملک بھر ميں مہنگائي کي شرح ميں مسلسل کمي کے باوجود اب بھي روز مرہ استعمال کي اشياء گزشتہ سال کے مقابلے ميں11اعشاريہ آٹھہ دوفيصد مہنگي ہيں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاري کردہ اعداد و شمار کے مطابق سات مئي کو ختم ہونے والے ہفتے ميں روزمرہ استعمال کی ترپن اشیا میں سے17 اشياء کی قیمت میں اضافہ،10 اشياء کي قيمت میں کمی اور26 اشیاء کی قیمتيں مستحکم رہيں۔ اعداد و شمار کے مطابق روز مرہ استعمال کي اشياء کي قيمتوں ميں مسلسل کمي ديکھي جارہي ہے ۔ ایک ہفتے کے دوران جن اشياء کي قيمتوں ميں اضافہ ہوا ان ميں آلو،پياز،چيني ،گڑ، کھلا گھي شامل ہيں۔ رواں ہفتے ٹماٹر انڈے داليں اورسرخ مرچ سميت10اشياءکي قيمت ميں کمي ريکارڈ کي گئي ۔

Tags:

Leave a Reply