مرکزی بینک نے بینکوں اور مالیاتی کو 50 ارب روپے فراہم کردئیے
Posted on May 16, 2009
کراچی ۔۔۔۔ اسٹيٹ بينک نے بينکوں اور مالياتي اداروں کو ايک ہفتے کے لئے 50 ارب 3 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کرديئے۔ مرکزي بينک کي ڈسکاؤنٹ ونڈو سے رجوع کرنے کے باوجود بينکاري نظام ميں رقم کي قلت برقرار رہنے کے باعث مرکزي بينک کي جانب سے ہفتے کو ريورس ريپو اُوپن مارکيٹ آپريشن کيا گيا جس ميں بينکوں اور مالياتي اداروں سے مرکزي بينک نے بارہ اعشاريہ آٹھہ آٹھہ فيصد شرح سود پر سات روزہ کے لئے پچاس ارب تين کروڑ روپے ماليت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز اورٹريژري بلز واپس خريد لئے۔ مرکزي بينک کو 80 ارب 88 کروڑ روپے ماليت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز اور ٹريژري بلز بينکوں اور مالياتي اداروں کي جانب سے فروخت کے لئے پيش کئے گئے تھے۔
Tags: loans, انوسٹمنٹ بانڈز, ريورس ريپو اُوپن مارکيٹ آپريشن, قرضے, ٹريژري بل
