محکمہ انکم ٹیکس نے شکنجہ سخت کردیا

Posted on June 1, 2009

کراچی ۔۔۔ محکمہ انکم ٹيکس نے ٹيکس وصولي کا ہدف پورا کرنے کے لئے ريکوري مہم تيز کردي۔ رواں مالي سال ختم ہونے ميں ايک ماہ باقي رہ گيا ہے۔ محمکہ انکم ٹيکس کي جانب سے ٹيکس وصولي ہدف حاصل کرنے کے لئے کافي سرگرمي دکھائي جارہي ہے۔ ايک ہفتے کے دوران ٹيکس کي مد ميں واجبات کي وصولي کے لئے محکمہ انکم ٹيکس کي جانب سے ٹريڈنگ کارپوريشن آف پاکستان ، نيشنل کموڈيٹي ايکسچينج لميٹڈ اور اسٹيٹ بينک سميت متعدد اداروں کو نوٹسز جاري کئے جاچکے ہيں جبکہ ٹي سي پي اور اين سي اي ايل کے  بينک اکاؤنٹس بھي منجمد کرديئے گئے تھے۔ تاہم عدالت سے رجوع کرنے کے بعد نوٹسز معطل اور بينک اکاؤنٹس بحال کرديئے گئے۔ محکمہ انکم ٹيکس کے مطابق ٹي سي پي کي جانب نو ارب تيس کروڑ جبکہ اين سي اي ايل کي طرف 22 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہيں۔ دوسري جانب ان دونوں اداروں کا کہنا ہے کہ يہ واجبات متنازعہ ہيں اور صرف ہدف پورا کرنے کے لئے محکمہ انکم ٹيکس کي ريکوري مہم زور پکڑ گئي ہے۔

Tags:

Leave a Reply