مائیکرو فائنانس کی کریڈیٹ گارنٹی کی سہولت میں ترمیم
Posted on May 27, 2009
کراچی۔۔۔ اسٹيٹ بينک نے چھوٹے قرضوں کي فراہمي کي حوصلہ افزائي کے لئے مائيکروفائنانس کريڈٹ گارنٹي کي سہولت ميں ترميم کردي ہے۔ اسٹيٹ بينک نے مائيکروفائنانس کريڈٹ گارنٹي کي سہولت کے لئے جاري کردہ ہدایات کو مزيد آسان بناديا ہے۔ اسٹيٹ بينک نے اہل مائيکروفائنانس بينکوں اور مالياتي اداروں کو ہول سيل فنڈز کي فراہمي کے لئے کمرشل بينکوں کو اس سلسلے ميں مراعات فراہم کي ہيں۔ کمرشل بينکوں اور ترقياتي مالياتي اداروں کو اب يہ اختيار ہوگا کہ وہ اصل رقم کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے مائيکروفائنانس بينکوں اور مالياتي اداروں کو يا تو موجودہ 40 فيصد جزوي گارنٹي کے ساتھہ فنڈنگ فراہم کرسکتے ہيں يا پھر اصل رقم کے 25 فيصد تک کے پہلے نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے 25 فيصد فرسٹ لوس گارنٹي کے آپشن کے تحت فنڈنگ فراہم کرسکتے ہيں۔


