عوام پر مزید بجلی گرانے کا فیصلہ
Posted on May 14, 2009
اسلام آباد ۔۔۔ نيپرا نے بجلي کے نرخوں ميں 18 تا 86 پيسے في يونٹ اضافے کي منظوري ديتے ہوئے سمري حتمي منظوري کے لئے وزارت پاني و بجلي اور وزارت خزانہ کو بھجوا دي ہے۔ نيپرا کے فيصلے کے مطابق بجلي سپلائي کرنے والي کمپنيز کے ٹيرف ميں اضافے کي منظوري ماہانہ فيول ايڈجسٹمنٹ کي مد ميں دي گئي ہے۔ نيپرا کي جانب سے جاري کردہ اعلاميے کے مطابق نيپرا نے فيصل آباد اليکٹرک سپلائي کے ٹيرف ميں 39 پيسے، گوجرانوالہ 18 پيسے، ملتان 42 پيسے، لاہور46، اسلام آباد 44، کوئٹہ 84پيسے اور حيدرآباد اليکٹرک سپلائي کمپني کےلئے 42 پيسے في يونٹ اضافے کي منظوري دي گئي ہے۔ بجلي کي قيمتوں ميں اضافے کا اطلاق مارچ سے کيا جائے گا۔ ٹيرف ميں اضافہ لائف لائن صارفين کے علاوہ تمام صارفين پر لاگو ہوگا۔
Tags: awam, bijli, electricity price, Ministry of Finance, Ministry of Water & power, NAPRA, بجلی گرانے کا فیصلہ، نيپرا، بجلي کے نرخ، وزارت پاني و بجلي، ، وزارت خزانہ، بجلي سپلائي، ٹيرف،
