سی این جی کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی کا مطالبہ
Posted on May 16, 2009
لاہور۔۔۔ سي اين جي ايسوسي ايشن آف پاکستان کے سنيئر وائس چيئرمين راجہ شجاع اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول کے ساتھہ سي اين جي کي قيمتوں ميں بھي20 فيصد کمي کرے۔
لاہور ميں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ شجاع اعوان نے کہاکہ سپريم کورٹ کي جانب سے پٹرول اور سي اين جي کي قيمتوں ميں کمي کے حکم کو سراہتے ہيں ليکن حکومت پٹرول کي قيمتوں ميں کمي کر رہي ہے جبکہ سي اين جي کي قيمتوں ميں کمي نہيں کی جارہی ہے ۔ شجاع اعوان کا کہنا تھا کہ پٹرول کے ساتھہ سي اين جي کي قيمتوں ميں کمي نہ کي گئي تو سي اين جي اسٹيشن بند ہو جائيں گے اور اس سيکٹر ميں کي جانے والي کھربوں روپے کي سرمايہ کاري ڈوب جائے گي۔ انہوں نے چيف جسٹس افتخار محمد چوہدري سے اپيل کي کہ وہ سي اين جي کي قيمتوں ميں بھي 20 فيصد کمي کا حکم ديں تاکہ اس سيکٹر ميں ہونے والي سرمايہ کاري کو تحفظ ملنے کے ساتھہ عوام کو اس سستے ايندھن سے مستفيد ہونے کا موقع ملے۔
Tags: CNG, price decline, Raja shuja awan, senior vise chairman, سي اين جي ايسوسي ايشن آف پاکستان، سنيئر وائس چيئرمين راجہ شجاع اعوان، سپريم کورٹ، چيف جسٹس افتخار محمد چوہدري، CNG, سی این جی ، قیمتیں, قیمتوں میں کمی

