سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان برقرار
Posted on May 8, 2009
کراچی ۔۔۔۔ ملکي اور عالمي سطح پر سونے کي قيمت ميں آج بھي اضافہ رہا في تولہ سونا 27ہزار500 روپے کي سطح سے بھي بڑھ گيا۔ ملکي اور عالمي گولڈ مارکيٹ ميں سونے کي قيمت ميں آج بھي اضافہ ہوا عالمي گولڈ مارکيٹ ميں سونے کي في اونس قيمت ميں4 ڈالر کا اضافہ ہوگيا۔ عالمي گولڈ مارکيٹ ميںسونے کي في اونس قيمت913ڈالر سے بڑھ کر917ڈالر ہوگئي جب کہ ملک بھر کي صرافہ مارکيٹوں ميں آج في تولہ سونے کي قيمت100 روپے اضافے کے بعد 27 ہزار 550 روپے اور دس گرام سونے کے دام 86 روپے بڑھ کر 23 ہزار 614روپے ہوگئے۔ آل سندھ صراف ايسوسي ايشن کے مطابق عالمي مارکيٹ ميں سونے کي قيمت ميں اضافے کے باعث مقامي صرافہ مارکيٹ ميں سونا مہنگا ہورہا ہے
Tags: international gold market, national gold market, سونے کے نرخ، اضافے کا رجحان، gold rates, ملکی ، غیرملکی سونے کی مارکیٹ، آل سندھ صراف ايسوسي ايشن، مقامي صرافہ مارکيٹ، عالمي گولڈ مارکيٹ
