زرمبادلہ کے ذخائر میں تین کروڑ انتیس لاکھہ ڈالر کا اضافہ
Posted on May 22, 2009
کراچی ۔۔۔ ملکي زرمبادلہ کے ذخائر ايک ہفتے کے دوران تين کروڑ اُنتيس لاکھہ ڈالر کے اضافے سے گيارہ ارب 14 کروڑ پانچ لاکھہ ڈالر ہوگئے ہيں۔ اسٹيٹ بينک کے مطابق سولہ مئي کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکي زرمبادلہ کے مجموعي ذخائر تين کروڑ اُنتيس لاکھہ ڈالر اضافے کے بعد گيارہ 14 کروڑ پانچ لاکھہ ڈالر کي سطح پر پہنچ گئے ہيں۔ گذشتہ ہفتے کے دوران اسٹيٹ بینک کے ڈالر ڈپازٹس سات کروڑ تيرہ لاکھہ ڈالر کے اضافے سے سات ارب بياسي کروڑ چھياسٹھہ لاکھہ ڈالر ہوگئے ہيں تاہم کمرشل بینکوں کے ڈالر ريزرو گذشتہ ہفتے تين کروڑ چوراسي لاکھہ ڈالر کم ہو کر تین ارب اِکتيس کروڑ اُنتاليس لاکھہ ڈالر رہ گئے ہيں۔ نو مئي کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکي زرمبادلہ کے مجموعي ذخائر ميں 14 لاکھہ ڈالر کي کمي ديکھي گئي تھي۔

