دنیا بھر میں بینکوں کی ریٹنگ کم ہورہی ہے ۔ سلیم رضا
Posted on June 1, 2009
کراچی۔۔۔۔۔گورنراسٹيٹ بينک سليم رضا نے کہا ہے کہ عالمي معاشي بحران کے تناظر ميں دنيا بھر کے بينکوں کي ريٹنگ کم ہورہي ہے ۔ موجودہ سِلک بينک اور سابقہ سعودي پاک کمرشل بينک کے نام کي تبديلي کے حوالے سے منعقدہ تقريب کے اختتام پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹيٹ نے کہا کہ فارن فنڈ منيجرز کي آمدني پر ود ہولڈنگ ٹيکس لگانے سے ٹيکس ريونيو ميں اضافہ نہيں ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ايف بي آر کي جانب سے اسٹيٹ بينک کو نوٹس دينے سے کوئي فرق نہيں پڑتا۔ اسٹيٹ بينک بينکوں کو ريگوليٹ کرنے کے حوالے سے اپني ذمے دارياں پوري کررہا ہے۔ قبل ِازيں تقريب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹيٹ بينک نے کہا کہ عالمي اور مقامي ناموافق اقتصادي حالات کے باوجود پاکستان ميں براہ ِراست بيروني سرمايہ کاري پاکستاني معيشت پر اظہار ِاعتماد ہے۔

