دس ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات میں نو فیصد کمی
Posted on May 22, 2009
اسلام آباد۔۔۔ رواں مالي سال کے دس ماہ ميں ٹيکسٹائل برآمدات ميں نو فيصد سے زائد کي کمي ريکارڈ کي گئي۔ وفاقي ادارہ شماريات کے مطابق رواں مالي سال جولائي 2008 سے اپريل 2009 تک ٹيکسٹائل برآمدات کا مجموعي حجم سات ارب نواسي کروڑ نواسي لاکھہ ڈالر رہا جو گذشتہ مالي سال کے اسي عرصے ميں آٹھہ ارب ستر کروڑ چونسٹھہ لاکھہ ڈالر رہا تھا۔ اعداوشمار کے مطابق تيرہ ٹيکسٹائل مصنوعات ميں سے دس کي برآمدات ميں کمي ہوئي۔ کاٹن يارن کي برآمد ميں سولہ فيصد،نٹ وئير سات،بيڈ وئير بارہ اور ريڈي ميڈ گارمنٹس کي برآمد ميں پندرہ فيصد کمي آئي۔ دوسري جانب اپريل 2009 ميں گذشتہ مالي سال کے اسي ماہ کي نسبت ٹيکسٹائل برآمدات ميں 23 فيصد کي نماياں کمي ريکارڈ کي گئي۔ ٹيکسٹائل برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ رواں مالي سال ٹيکسٹائل برآمدات کا ہدف حاصل نہيں ہوسکے گا۔

