دس ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 14 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا

Posted on May 12, 2009

اسلام آباد۔۔۔رواں مالي سال کے پہلےدس ماہ کے دوران ملکي تجارتي خسارہ 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گيا۔ وفاقي ادارہ شماريات کی جانب سے جاري کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائي سے اپريل کے دوران برآمدات کا حجم 14 ارب76 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 29ارب ڈالر کي سطح پر آگئي۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال اپريل کے مقابلے ميں اس سال تجارتي خسارے ميں 37.82فيصد کي نماياں کمي رہي دوسري جانب مارچ کے مقابلے ميں اپريل ميں زائد درآمدات کے باعث تجارتي خسارے ميں 37.82فيصد کا اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ملکي برآمدات ايک ارب36کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات2ارب 79کروڑ ڈالر رہيں۔

National trade deficite increases more than 14 billion US Dollars

Tags: , , , , , , , ,

Leave a Reply