دس ماہ میں زرعی قرضوں کے اجراء میں اضافہ

Posted on May 21, 2009

کراچی ۔۔۔۔ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران زرعی قرضوں کا اجراء گيارہ فيصد بڑھ کر 174 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد رہي۔ اسٹيٹ بينک کے جاري کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائي سے اپريل کے دوران تجارتي اورخصوصي بینکوں کی جانب سے زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں گذشتہ مالي سال کے اسي عرصے کے مقابلے ميں گيارہ فیصد کا اضافہ ہوا۔ بینکوں نے رواں مالی سال جولائی سے اپريل کے دوران زرعی شعبے کو 174 ارب 77 کروڑ 80 لاکھہ روپے کے قرضے فراہم کئے ۔ جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران زرعی شعبے کو 157 ارب 56 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے۔ ملک کے پانچ بڑے بينکوں نے دس ماہ ميں مجموعي طور پر 86 ارب 55 کروڑ روپے اور زرعی ترقیاتی بینک نے 52 ارب 50 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کئے۔ اسٹیٹ بینک  نے رواں مالی سال کے لئے زرعی قرضوں کی فراہمی کا ہدف250 ارب روپے مقرر کیا ہے۔

Tags:

Leave a Reply