حکومتی قرضوں کا حجم 483 ارب روپے سے تجاوز کرگیا

Posted on May 26, 2009

کراچی ۔۔۔ رواں مالی سال يکم جولائي سےسولہ مئي تک زر کی گردش  چار اعشاریہ چھہ دو فیصدرہي،جب کہ حکومتي قرضوں کا حجم 483ارب روپے سے تجاوز کر گيا۔ اسٹيٹ بينک کے جاري کردہ اعداد و شمار کے مطابق يکم جولائي سے16مئي تک حکومت نے مجموعي طور پر483 ارب روپےکا قرضہ لیا جبکہ گزشتہ مالي سال کے اسي عرصے کے دوران439 ارب 36کروڑ روپے کے قرضے حاصل کئے گئے تھے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بجٹ خسارہ پورا کرنے کےلئےحکومت نے اسٹیٹ بینک سے 198ارب23کروڑ روپے اور ديگر کمرشل بينکوں سے134ارب روپے کے قرضے حاصل کيے۔دوسري جانب اسٹيٹ بينک کي سخت مالياتي پاليسي کے باعث رواں مالي سال زر کے پھیلاؤ ميں کمي ريکارڈ کي گئي ہے  رواںمالي سال يکم جولائي سے سولہ مئي تک زر کی گردش4.62فيصد رہي جب کہ گزشتہ مالي سال اسي عرصے کے دوران زر کی گردش 9.34فيصد ريکارڈ کي گئي تھي۔

Tags:

Leave a Reply