جون میں مارک اپ میں کمی کا عندیہ
Posted on May 8, 2009
لاہور۔۔۔ وزير اعظم کے مشير برائے ٹيکسٹائل مرزا اختيار بيگ نے کہا ہے کہ جون ميں اسٹيٹ بينک سے مارک اپ ميں دو فيصد سے زائد کمي کرائي جائے گي۔لاہور ميں دوسري بين الاقوامي ٹيکسٹائل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرزا اختيار بيگ نے کہا کہ صنعتوں کي پيداواري لاگت ميں کمي لانے کے لئے شرح سود ميں بھي کمي کرائي جائے گي۔ انہوں نے کہا کہ جنوري 2008 تک بند ہونے والي 90 ٹيکسٹائل صنعتوں کي بحالي کے لئے نئي کمپني متحرک ہو گئي ہے۔ وفاقي مشير نے مزيد کہا کہ سات برسوں ميں ٹيکسٹائل کے لئے نہ کوئي روڈ ميپ بن سکا اور نہ ہي کوئي پاليسي۔ جون ميں پہلي ٹيکسٹائل پاليسي آ رہي ہے جس ميں ٹيکسٹائل برآمدات، درآمدي مشينري، پارٹس اور خام مال کو زيرو ريٹڈ کرايا جائے گا۔ اختيار بيگ کا کہنا تھا کہ بنگلہ ديش کي طرز پر يورپي ممالک کي مارکيٹ تک مفت رسائي سميت برآمدي ڈيوٹي پر 13 فيصد چھوٹ حاصل کرنے کي کوشش کي جائے گي۔
Tags: ikhtiar baig, lahore, musheer, textile, اختیاربیگ ، مشیر ، ٹیکسٹائل ، لاہور، اسٹيٹ بينکبين الاقوامي ٹيکسٹائل کانفرنس، وفاقي مشير،


