جنرل موٹر دیوالیہ ہوگئی

Posted on June 2, 2009

واشنگٹن۔۔۔۔ امريکي صدر براک اوباما نے جنرل موٹرز ميں 30 ارب ڈالر کي سرمايہ کاري کرنے کا اعلان کر ديا۔ واشنگٹن ميں ميڈيا کومنصوبے کي تفصيلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امريکي حکومت جنرل موٹرزکي تنظيم نو کے لئے سرمايہ کاري کرے گي جس کے بعد امريکي حکومت جنرل موٹرز کے ساٹھہ فيصد حصص کي مالک ہوجائے گي ۔ امريکي صدر نے کہا کہ جنرل موٹرز کو پرائيوٹ منيجمنٹ ٹيم چلائے گي جبکہ حکومت صرف اہم فيصلوں ميں مداخلت کرے گي۔ انہوں نے اس اميد کا اظہارکيا کہ حکومتي اقدامات سے جنرل موٹرز امريکي معيشت کي ترقي ميں اہم کردار اداکرے گي ۔ صدر کاکہنا تھا  کہ جنرل موٹراورکريسلر کي  تنظيم نو سے  ہزاروں ملازمين کے روزگار کوتحفظ ملے گا۔

Tags:

Leave a Reply