جعلی کھاد فیکٹریوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت

Posted on May 21, 2009

اسلام آباد ۔۔۔ قومي اسمبلي کي قائمہ کميٹي برائے خوراک و زراعت نے پنجاب ميں کھاد بنانے والي چھہ جعلي فيکٹريوں کے انکشاف پرجعلي فيکٹريوں کے لائسنس منسوخ کرنے کي ہدايت کردي۔  قائمہ کميٹي برائے خوراک و زراعت کا اجلاس چئيرمين جاويد اقبال کي زير صدارت پارليمنٹ ہاؤس ميں ہوا۔ کميٹي کے ارکان کو بتايا گيا کہ ماضي ميں جعلي کھاد  فيکٹريوں کو سات کروڑ روپے کي زرتلافی بھي دي گئي۔ قائمہ کميٹي نے وزارت خوارک کے قیمتوں کے نظام کے غیرمؤثر ہونے کا بھي سخت نوٹس ليتے ہوئے وزارت خوراک کو ہدايت کہ شوگر مل مالکان کي اجارہ داري کي وجہ سے کاشتکار سستے داموں گنا فروخت کرنے پرمجبور ہيں لہذا شوگر ملز مالکان کي اجارہ داري کو ختم کرنے کےلئےمؤثراقدامات کئے جائيں۔

Tags:

Leave a Reply