بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دس ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا
Posted on May 11, 2009
کراچی ۔۔۔۔ بيرون ِملک مقيم پاکستانيوں کي جانب سے رواں مالي سال کے پہلے دس ماہ ميں وطن بھيجي جانے والي ترسيلات ساڑھے 19 فيصد اضافے سے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئيں۔ اسٹيٹ بينک کے جاري کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالي سال دوہزار آٹھہ اور نو ميں جولائي سے اپريل کے دوران بيرون ِملک مقيم پاکستانيوں نے چھے ارب پينتيس کروڑ پچاس لاکھہ ڈالرز کا زرمبادلہ وطن بھيجا جو گذشتہ مالي سال کي اسي مدت ميں بھيجے جانے والے زرمبادلہ کے مقابلے ميں اُنيس اعشاريہ چار نو فيصد زيادہ ہے۔ اپريل کے مہينے موصول ہونے والي ترسيلات ِزر کي ماليت اُنہتر کروڑ پچھتر لاکھہ ڈالر رہي جو مارچ کے مقابلے ميں اٹھارہ فيصد زائد ہے۔ جولائي دوہزار آٹھہ سے مارچ دو ہزار نو کے دوران سب سے زيادہ زرمبادلہ امريکہ ميں مقيم پاکستانيوں نے بھیجا جن کي ماليت ايک ارب تينتاليس کروڑساٹھہ لاکھہ ڈالر تھی


