بگلیہارڈیم سے پاکستانی زراعت کو 140 ارب روپے کا نقصان
Posted on May 16, 2009
لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارت نے دریائے چناب کے پانی پر قبضہ کرکے پاکستان کو 34 لاکھہ کیوسک پانی سے محروم کرچکا ہے ۔ جس سے پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرچکا ہے ۔ بھارت نے چناب کا پانی روکنےکا سلسلہ گذشتہ برس شروع ہوا تھا ۔ دریائے چناب پر بگلہیار ڈیم کی تعمیر سے گذشتہ برس پاکستان کی زراعت کو ایک کھرب 40 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم نے اس ڈیم کا افتتاح 2008ء میں کیا تھا یہ ڈیم دس سال میں مکمل ہوا اس ڈیم کو مکمل طورپر بھرنے کے لئے بھارت نے پاکستان کو 34 لاکھہ کیوسک پانی سے محروم کردیا۔ جو کہ سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ دریائے چناب سے پاکستان 90 لاکھہ ایکڑاراضی کو سیراب کرتا ہے کہ جبکہ بگلہیارڈیم کی تعمیر کے بعد 2008 ء میں پاکستان بمشکل 25 لاکھہ ایکڑاراضی کو سیراب کرسکا تھا۔ اس سال بھی دریائے چناب میں پانی کی کمی کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔ اور گذشتہ دنوں اس میں کی آمد کا سلسلہ 13 ہزارکیوسک رہ گیا تھا ۔ جبکہ ان دنوں اس میں 35 ہزار کیوسک پانی آتا تھا۔ ماہرین کے مطابق اگراس مسئلہ کا فوری حل نہ نکالاگیا تو اس سال بھی پاکستان کی زراعت کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
Tags: 140 BILLIONS, AGRICULTURAL SECTOR, CHENAB, LOST, WATER


