بلڈرز اینڈ ڈویلپرز فورم کے قیام کا اعلان
Posted on May 10, 2009
کراچی ۔۔۔ تعميراتي صنعت سے وابستہ افراد نے بلڈرز اينڈ ڈويلپرز فورم قائم کرنے کا اعلان کيا ہے ۔ کراچي ميں ہونے والي ايک خصوصي تقريب ميں سينيئر بلڈرز فاروق حسن سميت تعميراتي صنعت سے وابستہ افراد کي بڑي تعداد نے شرکت کي۔ منير سلطان کو بلڈرز اينڈ ڈويلپرز فورم کا چئيرمين نامزد کيا گيا ہے جبکہ فرحان الرحمان نائب چئيرمين اور عامر اقبال جنرل سيکريٹري نامزد ہوئے ہيں۔ تقريب سے خطاب کرتے ہوئے منير سلطان نے کہا کہ بلڈرز کے مسائل حل نہيں ہو رہے تھے اس لئے فورم کا قيام عمل ميں لايا گيا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بلڈرز کي زمينوں پر قبضے ہو رہے ہيں اربوں روپے کي زمين منجمد ہے اور کوئي شنوائي نہيں ہو رہي۔ فورم نے آباد کے آئندہ اليکشن ميں اپنا گروپ ميدان ميں لانے کا بھی اعلان کيا ہے۔ فرحان الرحمان نے کہا کہ ہم آباد کے خلاف نہيں ہيں بلکہ اسے مضبوط کرنا چاہتے ہيں۔ تقريب ميں سينيٹر حسيب خان، مرزا اختيار بيگ نے بھي شرکت کي ۔

