ایک ماہ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں دوباراضافہ

Posted on May 26, 2009

کراچی۔۔۔  ايک ہفتے ميں کھلے گھي اور تيل کي قيمتوں ميں دوسري بار کمي جبکہ برانڈيڈ کمپنيوں نے تيل اور گھي کي قيمتوں ميں چھے روپے في کلو کا نماياں اضافہ کرديا۔ کراچي گروسرز گروپ کے جنرل سيکريٹري فريد قريشي نے بتايا کہ ايک ہفتے ميں ہول سيل مارکيٹ ميں سولہ کلو گھي اور تيل کے کنستر کي قيمت بالترتيب 65 اور 45 روپے کم ہوکر 1670 اور 1580 روپے ہوگئي ہے جس کے بعد ريٹيل سطح پر کھلا گھي اور تيل بالترتيب چار اور پانچ روپے في کلو سستا ہوکر 106 اور 111 روپے في کلو ہوگيا ہے۔ دوسري جانب کھلے گھي اور تيل کي قيمتوں ميں کمي کے باوجود برانڈيڈ کمپنياں عالمي مارکيٹ ميں پام آئل کي قيمتوں ميں اضافے کو جواز بناتے ہوئے ايک ماہ ميں گھي اور تيل کي قيمت ميں دوبار من مانا اضافہ کرچکي ہيں جبکہ کھلا گھي اور تيل بھي درآمد شدہ پام آئل سے ہي تيار کيا جاتا ہے۔

Tags:

Leave a Reply