انتیس ارب روپے کے ٹریژری بلز فروخت
Posted on May 21, 2009
کراچی ۔۔۔۔ حکومت نے ٹريژري بلز کي نيلامي کے ذريعے 29 ارب 48 کروڑ روپے کا قرضہ حاصل کرليا ، ٹي بلز پر شرح سود مستحکم رہي۔ بينکوں اور مالياتي اداروں نے تين ،چھے اور بارہ ماہ کے ٹريژري بلز کي خريداري کے لئے اسٹيٹ بينک کو 70 ارب 99 کروڑ روپے کي پيشکشيں دي تھيں تاہم اسٹيٹ بينک نے تين ماہ کے ٹي بلز کي پيشکش کو مسترد کرتے ہوئے چھے ماہ کے تين ارب ستر کروڑ روپے ماليت کے اور بارہ ماہ کے پچيس ارب اِکہتر کروڑ روپے ماليت کے ٹريژري بلز فروخت کرديئے۔ نيلامي سے قبل اِن ٹي بلز کي فروخت کا ہدف 35 ارب روپے مقرر کيا گيا تھا۔ بينکاري ماہرين کے مطابق ہدف سے دُگني پيشکشيں بينکاري نظام ميں اضافي ليکويڈٹي کو ظاہر کرتي ہيں۔ اپريل ميں تين ماہ کي مدت کے ٹي بلز پر بارہ اعشاريہ نو سات فيصد ،چھے ماہ کے ٹي بلز پر تيرہ اعشاريہ صفر سات فيصد اور بارہ ماہ کے ٹي بلز پر تيرہ اعشاريہ دو سات فيصد کي شرح سے منافع کا اعلان کيا گيا تھا۔


