اسٹیٹ بنک نے بینکوں 43 ارب روپے فراہم کردئیے

Posted on May 10, 2009

کراچی ۔۔۔ اسٹيٹ بينک نے بينکوں اور مالياتي اداروں کو سات روز کے لئے 43 ارب 57 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کرديئے۔ مرکزي بينک کي جانب سے بينکاري نظام ميں رقم کي قلت دور کرنے کے لئے ہفتے ريورس ريپو اُوپن مارکيٹ آپريشن کيا گيا جس ميں پرائمري ڈيلرز نے سرگرمي سے حصہ ليا۔اسٹيٹ بينک نے بينکوں سے بارہ اعشاريہ آٹھہ ايک فيصد شرح سود پر سات روزہ مدت کے تينتاليس ارب ستاون کروڑ روپے ماليت کے ٹريژري بلز واپس خريد لئے۔ بينکوں اور مالياتي اداروں نے اسٹيٹ بينک کو 54 ارب سات کروڑ روپے ماليت کے ٹريژري بلز فروخت کے لئے پيش کئے تھے تاہم اسٹيٹ بينک نے تينتاليس ارب ستاون کروڑ روپے ماليت کے ٹريژري بلز واپس خريدے۔

Tags:

Leave a Reply