اسٹاک مارکیٹوں میں 270 نئی کمپنیوں کا اضافہ

Posted on May 11, 2009

کراچی ۔۔۔  اپريل ميں 270 نئي کمپنيوں نے سيکيورٹيز اينڈ ايکسچينج کميشن ميں رجسٹريشن کرائي۔ ايس اي سي پي کے جاري کردہ اعلاميے کے مطابق اپريل ميں 270 نئي کمپنيوں کي رجسٹريشن کے بعد سيکيورٹيز اينڈ ايکسچينج کميشن آف پاکستان ميں رجسٹرڈ کمپنيز کي مجموعي تعداد تريپن ہزار 364 ہوگئي ہے۔ ايس اي سي پي کے مطابق لاہور سے سب سے زيادہ 86 کمپنيوں نے کراچي سے 84 اوراسلام آباد سے 70 کمپنيوں نے رجسٹريشن کرائي جبکہ پشاور ،ملتان ،کوئٹہ اور فيصل آباد سے بالترتيب تيرہ ،سات ،چھے اور چار کمپنيوں نے رجسٹريشن کرائي۔ نئي رجسٹرڈ کمپنيز کا اداشدہ سرمايہ ايک ارب 26 کروڑ تيس لاکھہ روپے ہے۔

Tags: , , ,

Leave a Reply