آم کے برآمدی کرایوں میں کمی
Posted on May 14, 2009
کراچی ۔۔۔ آل پاکستان فروٹ اينڈ ويجيٹيبل ايکسپوٹرز امپورٹرز اينڈ مرچنٹ ايسوسي ايشن اور پي آئي اے کے درميان کامياب مذاکرات کے بعد آم کے برآمدي کرايوں ميں کمي کردي گئي۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان فروٹ اينڈ ويجيٹيبل ايکسپوٹرزامپورٹرز اينڈ مرچنٹ ايسوسي ايشن کے صدر عبدالواحد نے کہا کہ مالي سال 07 -2006 ميں آم کي برآمدات ايک لاکھہ پچيس ہزار ٹن تھي جو ائيرلائنز کےزائد کرايہ کے باعث گزشتہ سال کم ہوکر 70ہزار ٹن رہ گئي ہے۔ پي آئي اے سے ہونے والے کامياب مذاکرات کے بعد آم کے في کلو فريٹ 116روپے سے کم کر کے 100روپے کئے جانے کو خوش آئند قرار ديتے ہوئے انھوں نے کہا کہ رواں سيزن آم کي پيداوار اٹھارہ سے بيس لاکھہ ٹن رہنے کي توقع ہے اور رواں سيزن کے ليےآم کي ايک لاکھہ ٹن سے زائد برآمدت کا ہدف حاصل کر ليں گے ۔ انھوں نے کہا کہ آم کي برآمدات سے 4کروڑ ڈالر تک زرمبادلہ حاصل کيا جا سکتاہے۔
Tags: aam, All Pakistan Fruit & Vegatable exporters, importers & merchant association, mango, PIA, آم، آم کے برآمدی کرایوں، آل پاکستان فروٹ اينڈ ويجيٹيبل ايکسپوٹرز امپورٹرز اينڈ مرچنٹ ايسوسي ايشن، پی آئی اے ، آم کے برآمدي، میڈیا سے گفتگو
