آئندہ بجٹ 29 کھرب روپے کا ہوگا

Posted on June 2, 2009

اسلام آباد ۔۔۔ آئندہ مالي سال کا بجٹ 29 کھرب روپے کا ہوگا، دفاع کے لئے343 ارب، بے نظيرانکم سپورٹ کے لئے70ارب اوربيت المال کے لئے سات ارب روپے مختص کئے جائيں گے۔  قومي اسمبلي کي قائمہ کميٹي برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد پي پي پي کي مرکزي سيکريٹري اطلاعات فوزيہ وہاب نے ميڈيا کو بتايا کہ سيکرٹري خزانہ کے مطابق متاثرين مالاکنڈ کي بجٹ ميں رقم مختص کرنے سے اگلے مالي سال ميں بجٹ کا خسارہ 4.6 فيصد تک پہنچ سکتا ہے۔ متاثرين مالاکنڈ کے لئے اگلے بجٹ ميں 50 ارب روپے مختص کئے جائيں گے.انہوں نے بتاياکہ کارگو، بندرگاہوں، بينکنگ اور انشورنس پر 10 سے 16 فيصد ٹيکس عائد کرنے کي تجويز ہے جس سے 30 ارب روپے کي آمدني کا اندازہ لگايا گيا ہے۔ سرکاري ملازمين کو بجٹ ميں 15 فيصد تک ريليف ديئے جانے پر غور کيا جا رہا ہے تاہم حتمي فيصلہ کابينہ کرے گي۔ ان کا کہنا تھاکہ وفاقي محکموں کے ملازمين کي تنخواہوں اور پينشن کي مد245 ارب روپے رکھے جانے کی تجويز ہے۔

Tags:

Comments (1)

 

  1. Qurat Ul Ain says:

    Banazir income fund is again a suicide for tax payer

Leave a Reply