آئندہ بجٹ میں ٹیکس کا ہدف 1500 ارب روپے مقررکئے جانے کا امکان

Posted on May 11, 2009

کراچی ۔۔۔ ريجنل ٹيکس آفيسر اسرار رؤف نے کہا ہے کہ آئندہ مالي سال ٹيکس ريونيو کا ہدف 1500ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے.ایوان صنعت وتجارت کراچي ميں تاجروں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آئندہ بجٹ ميںچاول ،گندم،گنے اور کپاس  کي فصلوں پر ٹيکس نہيں لگايا جائے گا انھوں نے کہا کہ ٹيکس ميں اضافے کے ليے جائيداد کي خريد و فروخت پر ٹيکس سميت ديگر شعبوں کو ٹيکس نيٹ ميں لاياجائےگا۔ انھوں نے کہا کہ رواں مالي سال جي ڈي پي کي شرح ڈھائي فيصد سے تين فيصد تک رہنے کے باعث ٹيکس کا ہدف حاصل نہيں ہو سکے گا۔

Tags: , ,

Leave a Reply